اننت امبانی اور رادھیکا کی شادی

طویل تقریبات کے بعد اننت امبانی اور رادھیکا کی شادی ہوگئی

ویب ڈیسک: سات ماہ کے طویل عرسہ سے جاری تقریبات کے بعد اننت امبانی اور رادھیکا کی شادی ہوگئی۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ شادی کی اختتامی تقریب میں سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن، ٹونی بلیئر، ہلیری کلنٹن، کم اور کلوئی کارڈیشین اور مائیک ٹائسن شامل ہوئے۔
ایشیا کی امیر ترین شخصیت کے بیٹے اننت امبانی رادھیکا مرچنٹ سے گذشتہ روز شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
طویل شادی تقریبات کا آغاز مارچ میں مغربی بھارتی ریاست گجرات میں مکیش امبانی کے آبائی شہر جام نگر میں تین روزہ تقریبات سے ہوا تھا۔
اس وقت مہمانوں میں مارک زکربرگ ، بل گیٹس ، بھوٹان کے بادشاہ اور ملکہ ، ایوانکا ٹرمپ اور کئی عالمی رہنما شامل تھے۔
اس دوران 7 مال کے طویل تقریبات کے بعد اننت امبانی اور رادھیکا کی شادی ہوگئی.
ذرائع کے مطابق دونوں کی شادی کی تقریبات کئی ماہ سے جاری تھیں اور تمام تقریبات 12 جولائی کی شب اس وقت اختتام پذیر ہوئیں جب جوڑے نے ہندو رسومات کے تحت شادی کرلی۔

مزید پڑھیں:  عدلیہ بغیر دباو کے آزاد فیصلے کر رہی ہے، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ