مینا خان آفریدی

عمران خان کو جھوٹے کیسز میں پھنسانے والے ایک بار پھر ناکام ہو گئے،مینا خان

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان وزیر نے کہا ہے کہ عمران خان کو جھوٹے کیسز میں پھنسانے والے ایک بار پھر ناکام ہو گئے ۔
عدت کیس فیصلے آنے کے بعد صوبائی وزیر مینار خان نے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی آج پھر سرخرو ہو گئے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی عزت کو نقصان پہنچانے والے کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے ۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو جھوٹے کیسز میں پھنسایا گیا انشاء اللہ عمران خان تمام کیسز میں سرخرو ہوں گے ۔
انہوں نے کہا کہ فتح ہمیشہ حق اور سچ کی ہی ہوتی ہے ۔

مزید پڑھیں:  مہمند میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پرحملے کی کوشش ناکام، 4خودکش بمبار ہلاک