محرم الحرام کے جلوس

پشاور میں 7محرم الحرام کے جلوس کے حوالے سے سخت سیکورٹی انتظامات

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور میں 7محرم الحرام کے جلوس کے حوالے سے سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں ۔
پشاور میں شبیہ ذوالجناح کا مرکزی جلوس امام بارہ آغاسید عالم شاہ جعفری، کوچی بازار سے آج برآمد ہوگا۔
جلوس اپنے روایتی راستوں کوچی بازار چوک شہباز، قصہ خوانی، محلہ جنگی، جہانگیر پورہ،کوہاٹی چوک سے ہوتا ہوا اپنے ہی امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہو گا۔
ذرائع کے مطابق شہر میں آج مجموعی طور پر 20مجالس ہوں گی جس کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
محرم کے جلوسوں کی سکیورٹی کے لئے 14ہزار پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی ناکہ بندیاں کی گئی ہیں جبکہ سکیورٹی انتظامات بہتر بنانے کیلئے کنٹرول روم میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ،100انڈیکس میں 318پوائنٹس کا اضافہ