ورلڈ چمپئن شپ آف لیجنڈز

بھارت نے پاکستان کو ہرا کر ورلڈ چمپئن شپ آف لیجنڈز کا ٹائٹل جیت لیا

ویب ڈیسک: بھارت نے پاکستان کو ہرا کر ورلڈ چمپئن شپ آف لیجنڈز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2024کے فائنل میں انڈیا چیمپئنز نے پاکستان چیمپئنز کو 5وکٹوں سے شکست دے دی ۔
برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں پاکستان چیمپئنز کے کپتان یونس خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان چیمپئنز نے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 6 وکٹ پر 156رنز بنائے۔
شعیب ملک نے 41، کامران اکمل نے 24اور صہیب مقصود نے 21رنز بنائے۔
مصباح الحق نے 18 اور شرجیل خان نے 12 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان یونس خان اور عامر یامین 7 ،7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
انڈیا چیمپئنز نے پاکستان کا 157 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
بھارت کی جانب سے امبتی رائیڈو 50، گرکریت سنگھ 34 اور یوسف پٹھان نے 30 رنز بنائے، یوراج سنگھ 15، روبن اوتھاپا 10 اور سریش رائنا 4 رنز پر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان چیمپئنز کے عامر یامین نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ سعید اجمل ، وہاب ریاض اور شعیب ملک نے1، 1 وکٹ لی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ایونٹ میں ہونے والے مقابلے میں پاکستان چیمپئنز نے انڈیا چیمپئنز کو با آسانی 68 رنز سے شکست دی تھی۔

مزید پڑھیں:  چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کی تعیناتی کالعدم قرار