8 محرم الحرام

8 محرم الحرام، مجالس عزا اور جلوسوں کیلئےسخت سیکورٹی انتظامات

ملک بھر میں 8 محرم الحرام کے سلسلے میں مجالس عزا اور جلوسوں کا اہتمام عقیدت و احترام کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے سخت سیکورٹی انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔
ویب ڈیسک: 8 محرم الحرام کی مناسبت سے ملک بھر کی طرح پشاور میں جلوسوں اور مجالس کا انعقاد انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ کیا جا رہا ہے جبکہ اس موقع پر پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔
پشاور میں 8 محرم الحرام کا جلوس امام بارگاہ نجف علی شاہ کوچی بازار سے برآمد ہوگا۔ اس حوالے سے جلوس کے داخلی راستوں پر پولیس کی ناکہ بندی، بازار اور دکانیں بند کر دی گئی ہیں۔
امام بارگاہ بجف علی شاہ کے جلوس کے علاوہ شہر کی 62 امام بارگاہوں میں 116 جلوس اور 316 مجالس کا انعقاد کیا جائے گا۔
صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بھی مرکزی جلوس امام بارگاہ دربارِ حسین اندرونِ موری گیٹ سے برآمد ہو کر مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا شام کو امام بارگاہ بیت الرضا پرانی انار کلی پہنچے گا۔
لاہور پولیس کے مطابق شہرمیں 8 محرم الحرام کی مناسبت سے 425 مجالس اور 87 عزاداری جلوس برآمد ہو رہے ہیں، مجالس و جلوسوں کی سکیورٹی پر 5 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات ہیں۔
کراچی میں آج دوپہر ڈیڑھ بجے 8 محرم کے حوالے سے جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیان امام بارگاہ کھارادر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔

مزید پڑھیں:  عدلیہ بغیر دباو کے آزاد فیصلے کر رہی ہے، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ