الکاراز نے دوسری مرتبہ ومبلڈن اوپن

الکاراز نے دوسری مرتبہ ومبلڈن اوپن جیت لیا، جوکووچ ہار گیا

ویب ڈیسک: ومبلڈن اوپن کے فیصلہ کن مقابلہ میں 7 مرتبہ کے ونر جوکووچ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ الکاراز نے دوسری مرتبہ ومبلڈن اوپن جیت لیا۔
سپین سے تعلق رکھنے والے کارلوس الکاراز نے ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا مینز سنگلز فائنل جیت کر لگاتار دوسری بار ونر ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔
ذرائع کے مطابق لندن میں کھیلے گئے ومبلڈن اوپن کے فیصلہ کن مقابلہ میں دفاعی چمپئن کارلوس الکاراز اور 7 مرتبہ کے ومبلڈن چمپئن نووک جوکووچ کے مدمقابل آئے۔
فائنل میں الکاراز نے دوسری مرتبہ ومبلڈن اوپن جیت کر جوکووچ کو شکست دے دی۔ یہ ان کی اسی ٹورنامنٹ کے فائنل میں دوسری شکست تھی.
21 سالہ کارلوس الکاراز اپنے کیریئر کا چوتھا گرینڈ سلام ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ انہوں نے جوکووچ کو 2-6، 2-6 اور 6-7 سے ہرا کر ٹائٹل کا دوسرے سال بھی بہترین دفاع کیا۔
ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلوں میں کارلوس الکاریز نے میدواڈیو جبکہ نواک جوکووچ نے لارینزو موریٹی کو سٹریٹ سیٹس میں ہرایا تھا۔
یاد رہے کہ ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے انتہائی سنسنی خیز رہے، اس میں جہاں کالوس الکاریز اعزاز کے دفاع کیلئے پرعزم دکھائی دیئے وہیں 7 بار کے چمپئن سرب سٹار نووک جوکووچ بھی کامیابی کیلئے پرجوش نظر آئے.
ان سنسنی خیز مقابلوں سے شائقین بھی کافی محظوظ ہوئے.
اس ایونٹ کے ونرز کیلئے بھاری انعام کا اعلان بھی کیا گیا تھا جس سے کھلاڑیوں کو نوازا گیا. گراسی گراونڈ پر ہونے والے ان مقابلوں میں راجر فیڈرر نے کامیابیوں کے ریکارڈ قائم کر رکھے ہیں.

مزید پڑھیں:  قومی کرکٹر محمد حارث شادی کی بندھن میں بندھ گئے