مسقط فائرنگ

مسقط میں مسجد کے قریب فائرنگ ،4افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: عمان کے دارالحکومت مسقط میں مسجد کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ مسقط کے علاقے وادی کبیر میں پیش آیا جہاں امام علی مسجد کے قریب مسلح ملزم نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4افراد جان سے گئے ۔
پولیس کا بتانا ہے کہ فائرنگ کے وقت مسجد میں تقریباً 700افراد موجود تھے۔
فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔حکام کے مطابق مسجد میں پاکستانی کمیونٹی بھی موجود تھی۔

مزید پڑھیں:  ملک دشمنوں کو جہاں پائیں گے،سرکوبی کرینگے، آرمی چیف