پشاور میں مرکزی جلوس

پشاور میں 9محرم الحرام کا مرکزی جلوس حسینیہ ہال صدر سے برآمد

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور میں 9محرم الحرام کا مرکزی جلوس حسینیہ ہال صدر سے برآمد ہوا۔
ملک بھر کی طرح پشاور میں 9محرم کا مرکزی جلوس اپنے مقررہ راستوں پر رواں ہے جس میں شریک عزا دار سینہ کوبی کررہے ہیں ۔
حسینیہ ہال سے برآمد ہونے والا جلوس مقررہ راستے سے ہوتا ہوا نماز ظہر کے بعد واپس اپنی امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔
نو محرم الحرام کے سلسلے میں پشاور کا دوسرا بڑا ماتمی جلوس امام بارگاہ گلبہار سے برآمد ہوگا۔
حسینیہ ہال سے نکلنے والا مرکزی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوئے ہوئے صدر کالی باڑی پہنچ گیا
کالی باڑی میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ مسیحی ہندو برادری کے لوگ بھی عزاداروں کی خدمت میں پیش پیش رہے۔
اقلیتی برادری کی جانب سے جگہ جگہ شربت اور ٹھنڈے پانی کی سبیلیں لگائی گئی تھیں ۔
جلوس کے شرکا نے ہر سال کی طرح کالی باڑی میں نماز ظہرین ادا کی اس موقع پر شہدائے کربلا کے درجات کی بلندی ، امن امان اور ملکی استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
جلوس کے شرکاء نے مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے حق میں بھی دعا کی
کالی باڑی میں مختصر قیام کے بعد جلوس روانہ جوکہ مقررہ راستوں سے ہوتاہوا امام بارگاہ حسینیہ ہال پر اختتام پذیر ہوگا۔
جلوسوں کے راستوں پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے جبکہ موبائل سروس بھی معطل کی گئی ۔
امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی نگرانی کا عمل جاری ہے ۔

مزید پڑھیں:  پولیس والے جلسےکا سامان دیں یا نہ دیں ہم جلسہ کریں گے، علی امین گنڈاپور