نریندر مودی فالوورز

نریندر مودی ایکس پر 100ملین فالوورز والے دنیا کے پہلے وزیر اعظم

ویب ڈیسک: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر 100ملین فالوورز حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے وزیر اعظم جبکہ دوسرے سیاستدان بن گئے ہیں۔
نریندر مودی کے ایکس اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 100 ملین(10کروڑ)مکمل ہوئی جس کے بعد وہ اس پلیٹ فارم پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے دنیا کے سیاستدانوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے ۔
سیاستدانوں کی بات کی جائے تو امریکا کے سابق صدر باراک اوبامہ ایکس پر سب سے زیادہ فالوورز حاصل کرنے والے لیڈر ہیں۔
باراک اوبامہ کے ایکس فالوورز کی تعداد 131.7 ملین ہے جبکہ مودی 100 ملین کے ساتھ دوسرے اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 87.4 ملین کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
امریکا کے موجودہ صدر جو بائیڈن کے ایکس فالوورز کی تعداد 38.1 ملین ہے۔
دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سنگ میل عبور کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  گڈ گورننس کمیٹی کو پی ٹی آئی عہدیداروں کیخلاف گمنام درخواستیں موصول