4پاکستانی جاں بحق

مسقط کی مسجد میں فائرنگ 4پاکستانی جاں بحق،30سے زائد زخمی

ویب ڈیسک: مسقط کی مسجد میں فائرنگ کے واقعے 4پاکستانی جاں بحق جبکہ 30 سے زائد زخمی ہو گئے ۔
عمان میں پاکستانی سفیر نے مسقط واقعے میں 4پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے ۔
عرب میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ عمان کی الوادی الکبیر کے علاقے میں واقع امام علی مسجد میں پیش آیا۔ فائرنگ کے وقت مسجد میں 700 سے زائد افراد موجود تھے
پاکستانی سفیر علی عمران چوہدری نے ایک بیان میں بتایا کہ عمان حکومت نے 4پاکستان کی شہادت اور 30سے زائد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے ۔
پاکستانی سفیر نے کہا کہ مسقط میں وادی کبیر کی مسجد میں پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلے عمان کی سکیورٹی فورسز مستعدی سے کام کر رہی ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بھی تصدیق کی گئی ہے کہ عمان کے شہر مسقط کی مسجد میں فائرنگ سے شہید ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد 4 ہے جبکہ مزید 30 پاکستانی ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

مزید پڑھیں:  وفاقی حکومت کی اپیل منظور،سپریم کورٹ نے نیب ترامیم بحال کر دیں