کینیا میں سیریل کلر گرفتار

کینیا میں42خواتین کو قتل کرنے والا سیریل کلر گرفتار

ویب ڈیسک: کینیا میں 42خواتین کو قتل کرنے والے سیریل کلر کر گرفتار کرلیا گیا ہے ۔
پولیس کے مطابق دارالحکومت نیروبی کی ایک ڈمپنگ سائٹ سے لاشیں ملنے کے بعد سیریل کلر کو گرفتار گرفتار کیاگیا ۔
پولیس نے بتایا کہ مشتبہ شخص ان 9خواتین کے بہیمانہ قتل میں ملوث ہے جن کی مسخ شدہ لاشیں ڈمپنگ سائٹ سے ملی تھیں۔
33سالہ جومایسی خلیسیا نے 2022 سے اب تک اپنی بیوی سمیت 42 خواتین کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
مشتبہ شخص کے گھر سے اہم شواہد ملے ہیں جن میں10 موبائل فون، 1 لیپ ٹاپ، چادر، شناختی کارڈ اور خواتین کے کپڑے شامل ہیں۔
گرفتار کئے جانے والے ملزم کے گھر سے ایک چھرا بھی برآمد ہوا ہے جسے آلہ قتل سمجھا جارہا ہے، جبکہ ملزم کے گھر 9 بوریاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔
خیال رہے کہ دارالحکومت نیروبی میں جمعے کو خواتین کی مسخ شدہ لاشیں ملنے کے بعد سے کینیا میں غم وغصہ پایا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:  ظالم وجابر صیہونیوں نے یہودی آبادکاری کیخلاف ایک اور آواز دبا دی