افغانستان میں طوفانی بارشوں

افغانستان میں طوفانی بارشوں سے35افرادجاں بحق

ویب ڈیسک: افغانستان کے مشرقی حصہ میں شدید طوفانی بارشوں کے نتیجے میں 35افراد جاں بحق جبکہ 200سے زائد زخمی ہو گئے ہیں ۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق محکمہ اطلاعات و ثقافت کے سربراہ قریشی بدلون نے بتایا کہ جلال آباد اور ننگرہار کے بعض اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارشوں سے 35افراد جاں بحق اور 200سے زائد زخمکی ہو گئے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ اموات شدید طوفان اور بارشوں کی وجہ سے ہوئیں جس سے درخت، دیواریں اور لوگوں کے گھروں کی چھتیں گر گئیں۔
زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
علاوہ ازیں بدلون کے محکمہ کی طرف سے شیئر کی گئی تصاویر میں سفید اور نیلے رنگ کی وردی پہنے طبی عملے کو زخمیوں کا علاج کرتے دکھایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں 10لاکھ سے زائد افراد کھانے پینے کی اشیاء سے محروم