پشاور میں پہلا جلوس

پشاور میں عام عاشورہ کا پہلا جلوس امام بارگاہ سید آغا رضوی شاہ سے برآمد

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور میں عام عاشورہ کا پہلا جلوس امام بارگاہ سید آغا رضوی شاہ چڑی کوبان سے برآمد ہوا ۔
جلوس اپنے مقررہ رستوں پر رواں دواں ہے جوکہ قصہ خوانی سے ہوتا ہوامحلہ خداداد پر اختتام پذیر ہوگا ۔
جلوس کے شرکا زنجیر زنی ، سینہ کوبی اور نوحہ خوانی میں مصروف جبکہ جلوس کے رستوں پر جگہ جگہ ٹھنڈے پانی اور شربت کی سبیلیں لگائی گئی ہیں۔
جلوس کی سکیورٹی کیلئے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ،آس پاس تمام رستے سیل کردیئے گئے ہیں ۔
سی سی ٹی وی اور ڈرون کے ذریعے جلوس کی نگرانی جاری ۔
پشاور میں مجموعی طورپر عاشورہ محرم کے 12ماتمی جلوس آج برآمد ہونگے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی