حق کے علمبردار

حضرت امام حسین ظلم و جبر کے خلاف حق کے علمبردار تھے،وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا حق کی حمایت ، باطل کی مخالفت اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے، حضرت امام حسین ظلم و جبر کے خلاف حق کے علمبردار تھے۔
عاشرہ محرم الحرام کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ واقعہ کربلا حق و باطل کے درمیان ایک عظیم معرکہ تھا، جس میں حضرت امام حسین نے دین اسلام کی سربلندی کے لیے بے مثال قربانی پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ واقعہ کربلا حق کی حمایت ، باطل کی مخالفت اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ حضرت امام حسین ظلم و جبر کے خلاف حق کے علمبردار ،آپ نے ظالم حکمرانوں اور ان کی انسانیت دشمن پالیسیوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا درس دیا اور حق و باطل کی اس لڑائی میں اپنے پوری خاندان کی عظیم قربانی دی۔

مزید پڑھیں:  یوم دفاع پاکستان پر انوکھے طریقے سے سیڈ بالز شجر کاری کا اہتمام