وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا خراج تحسین

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا محرم کے پر امن اختتام پر پولیس سمیت تمام اداروں کو خراج تحسین

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے نے محرم الحرام کے پر امن اختتام پر سول انتظامیہ، پولیس، سکیورٹی فورسز، ریسکیو، پیسکو اور تحصیل میونسپل انتظامیہ سمیت تمام متعلقہ اداروں کو خراج تحسین پیش کیا ۔
اپنے جاری بیان میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں محرم الحرام کے تمام جلوس پر امن طریقے سے اختتام پذیر ہوگئے ہیں،صوبے کے 14اضلاع میں 846 جلوس اور 8857مجالس منعقد کئے گئے۔
انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ اداروں کی انتھک محنت کی وجہ سے صوبے کے کسی بھی جگہ سے اب تک کوئی نا خوشگوار واقعہ سامنے نہیں آیاجس پر تمام ادارے خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ محرم الحرام کے دوراں بھر پور تعاون کرنے پر صوبے کے عوام کو خصوصی خراج تحسین پیش کرتا ہوں، فرقہ ورانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے میں امن کمیٹیوں نے اہم کردار ادا کیا،اس اہم کردار پر میں امن کمیٹیوں میں شامل تمام مکاتب فکر کے علما کا بھی مشکور ہوں۔
انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوراں بجلی کی بلاتعطل فراہمی، صفائی ستھرائی، ٹریفک مینجمنٹ ،سبیلیوں کا بندوبست کرنے سمیت دیگر تمام معاملات میں متعلقہ اداروں نے بہترین انتظامات کئے۔

مزید پڑھیں:  گڈ گورننس کمیٹی کو پی ٹی آئی عہدیداروں کیخلاف گمنام درخواستیں موصول