بی آر ٹی کرایوں میں اضافہ

بی آر ٹی کرایوں میں اضافہ، فی سٹاپ 5 روپے کرایہ بڑھانے کا اعلامیہ جاری

پشاور کے عوام کیلئے ایک اور بری خبر، بی آر ٹی کرایوں میں اضافہ، 5 کلومیٹر تک سفر کا کرایہ 15 سے بڑھا کر 20 روپے کردیا گیا۔
ویب ڈیسک: پشاور میں چلنے والی (بس ریپڈ ٹرانزٹ) بی آر ٹی کرایوں میں اضافہ کر دیا گیا. نوٹیفکیشن کے مطابق 5 کلومیٹر تک سفر کا کرایہ 15 سے بڑھا کر 20 روپے کردیا گیا۔
اعلامیہ میں مزید وضاحت کی گئِ ہے کہ 10 کلومیٹر کرایہ 25 روپے، 10 سے 15 کلومیٹر کرایہ 35 روپے کر دیا گیا۔
عوام کی سہولت کیلئے چلنے والی بی آر ٹی بس بھی اب عوام کی پہنش سے دور ہوتی جا رہی ہے، اس کے 15 سے 20 کلومیٹر کرایہ 40 روپے، 20 سے 25 کلومیٹر کرایہ 45 روپے جبکہ 25 سے 30 کلومیٹر کرایہ 50 روپے اور 30 سے 35 کلومیٹر کرایہ 55 روپے کر دیا گیا۔
اس حوالے سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ بس سرود کا 35 سے 40 کلومیٹر کرایہ 60روپے ہوگا، ٹکٹ پر ایک سواری کا کرایہ بھی 60 روپے ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق 60 سال سے زائد عمر کے شہریوں کو خصوصی کارڈ جاری پر کرائے میں 50 فیصد رعایت دی جائے گی۔
اس کے ساتھ ہی 5 سال سے کم عمر کے بچے والدین کے ساتھ مفت سفر کرسکیں گے۔

مزید پڑھیں:  پولیس والے جلسےکا سامان دیں یا نہ دیں ہم جلسہ کریں گے، علی امین گنڈاپور