پشاور میں قتل، اقدام قتل

پشاور میں قتل، اقدام قتل اور چوری و اغوا کی وارداتوں میں اضافہ ریکارڈ

پشاور میں قتل، اقدام قتل اور چوری و اغوا کی وارداتوں میں اضافہ ریکارڈ ، رواں سال 219 افراد قتل، چوری کی 288 وارداتیں رپورٹ ہوئیں.
ویب ڈیسک: صوبائِی دارالحکومت پشاور میں قتل، اقدام قتل اور چوری و اغوا کی وارداتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق پشاور میں رواں سال 219 افراد قتل کردیے گئے۔ اس دوران اغوا اور چوری کے واقعات بھِی بڑھتے ہوئے نوٹ کئے گئے۔
پولیس رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال 231 افراد قتل ہوئے تھے تاہم رواں سال اقدام قتل کے 338 واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ اس دوران 219 افراد جان سے گئے۔
صوبائی دارالحکومت میں رواں سال بچوں کے اغوا اور شہریوں کے لاپتہ ہونے کے 51 مقدمات جبکہ ڈکیتی اور چوری کی 288 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ 155 شہریوں کو گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں سےمحروم کیا گیا۔
ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جائیداد کے تنازعات، آمدنی کے معاملات، کاروباری لین دین اور دیگر خاندانی مسائل قتل کے بڑھتے واقعات کی وجوہات ہیں۔
انہی واقعات کے باعث عوام میں‌خوف و ہراس پایا جاتا ہے، کاروباری امور بھی متاثر ہو رہے ہیں جبکہ زندگی کے دیگر شعبہ ہائے سے وابستہ افراد بھی عدم تحفظ کا شکار ہو رہے ہیں.

مزید پڑھیں:  ظالم وجابر صیہونیوں نے یہودی آبادکاری کیخلاف ایک اور آواز دبا دی