رشید گڑھی میں فائرنگ

تھانہ یکہ توت کی حدود رشید گڑھی میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، 5 زخمی

پشاور کے علاقے رشید گڑھی میں‌فریقین کے ماببین سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے خلاف مضحکہ خیز بیانات شیئر کرنے پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران فریقین میں‌سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے.
ویب ڈیسک: پشاور کے تھانہ یکہ توت کی حدود رشید گڑھی میں فائرنگ کا تبدلہ کے باعث فریقین میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔
ابتدائی تفصیلات کے مطابق تھانہ یکہ توت کی حدود رشید گڑھی میں فائرنگ کا تبادلہ فریقین کے مابین ہوا۔ اس دوران دونوں فریقین سے ارشد ولد شیر افضل، حاجی حمید ولد عامر اور نیازعلی ولد وسیع اللہ جاں بحق ہوگئے۔
اس کے علاوہ فائرنگ تبادلہ کیے دوران ابراہیم ولد امجد، ہارون ولد وارث، عارف، شاداب پسران ادریس، قدر بادشاہ ولد نور بادشاہ شدید زخمی ہوگئے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی سٹی ظفر احمد خان، ڈی ایس پی یکہ توت توحید خان، ایس ایچ او تھانہ یکہ توت حضر حیات بمعہ پولیس نفری موقع پر پہنچ گئی۔
اس دوران پولیس نے نعشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔
پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملوث ملزمان ہمایون ولد حاجی امین، امین ولد امیر خان، عثمان ولد جلال الدین، جلال الدین ولد نور رحمان کو گرفتار کر لیا۔
اس دوران پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف، تین عدد پستول بھی برآمد کرلیں۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ رشید گڑھی میں فائرنگ کا تبادلہ سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے خلاف مضحکہ خیز مواد شئیر کرنے پر ہوا۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ: پیپلزپارٹی رہنما امجد آفریدی کے بیٹے پرقاتلانہ حملہ