بنوں کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

کشیدہ صورتحال کے باعث بنوں کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

کشیدہ صورتحال کی وجہ سے بنوں کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ، ڈاکٹرز، نرسز سمیت تمام پیرامیڈیکل سٹاف کو ڈیوٹی دینے کی ہدایت.
ویب ڈیسک: ضلع بنوں میں کشیدہ صورتحال کے باعث ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ اس حوالے سے صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بنوں میں صورتحال خراب ہے اس لئے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
اعلامیہ کے مطابق بنوں کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکس کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے ہسپتال انتظامہ، ریسکیو اور ریلیف اداروں کے ضلعی سربراہان کو رابطے میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ بنوں میں امن مارچ کے دوران اچانک فائرنگ ہونے اور پھر اس سے بھگدڑ مچنے کے بعد جہاں ہلاکتیں ہوئیں وہیں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات تھیں۔

مزید پڑھیں:  صوبائی حکومت کا 9مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن کیلئے عدالت کو دوبارہ خط