آپریشن عزم استحکام کیخلاف قرارداد منظور

آپریشن عزم استحکام کیخلاف قرارداد منظور، وفاق صوبے کو اعتماد میں‌لے

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس کے دوران آپریشن عزم استحکام کیخلاف قرارداد منظور کرلی گئی۔
صوبائِی وزیر قانون آفتاب عالم کی پیش کردہ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے عزم استحکام آپریشن سے متعلق افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ عزم استحکام کی آڑ میں نیا فوجی آپریشن شروع کیا جا رہا ہے۔
صوبائِی وزیر قانون کی پیش کردہ قرارداد میں مزید کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان پہلے واضح کر چکے تھے کہ فوجی آپریشن مسئلے کا حل نہیں۔
انہوں نے پیش کردہ قرارداد میں کہا کہ وفاق کسی بھی فیصلے سے پہلے صوبائی حکومت کو اعتماد میں لے۔
یاد رہے کہ صوبائی اسمبلی اجلاس میں‌آپریشن عزم استحکام کیخلاف قرارداد منظور کر لی گئی.

مزید پڑھیں:  انٹراپارٹی کیس میں تحریک انصاف کی چاروں درخواستیں مسترد