ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 22 ستمبر

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 22 ستمبر کو منعقد کرنے کا فیصلہ

میڈیکل کالجز میں داخلہ کیلئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 22 ستمبر کو منعقد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ پی ایم ڈی سی نے اعلامیہ جاری کر دیا۔
ویب ڈیسک: پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 22 ستمبر کو منعقد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ایم ڈی سی کے اعلامیہ کے مطابق ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ اندرون و بیرون ملک طلبہ کی خواہش کے مطابق ایک ہی تاریخ کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی جانب سے یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ ایم ڈی کیٹ کا نصاب اگلے ہفتے پی ڈی ایم سی کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا جائے گا۔
اعلامیہ میں یہ بھِی بتایا گیا ہے کہ طلبہ اگر رجسٹریشن کرانا چاہئیں تو ان کی آسانی کیلئے رجسٹریشن پورٹل بھی کھلا رہے گا۔ کونسل کی جانب سے نصاب میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے لہذا ایم ڈی کیٹ کا نصاب پچھلے سال جیسا ہی رہے گا۔
پی ایم ڈی سی کی جانب سے تمام صوبائی سیکرٹریز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایم ڈی کیٹ امتحان کی تیاری شروع کر دیں، یہ فیصلہ طلبہ کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال تقریباً ایک لاکھ 80 ہزار 534 طلبہ نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں حصہ لیا تھا جبکہ اب کی بار 2 لاکھ طلبہ کے امتحان میں شرکت کرنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ میں بھی یوم دفاع کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد