پہلی خاتون ڈپٹی کمشنر تعینات

ڈیرہ اسماعیل خان میں پہلی خاتون ڈپٹی کمشنر تعینات

ویب ڈیسک: ڈیرہ اسماعیل خان میں پہلی خاتون ڈپٹی کمشنر تعینات کر دی گئیں، ییہ ڈی آئی خان کی تاریخ میں بھی پہلی بار ہوا ہے جہاں اس ایم منصب پر خاتون آفیسر کو ذمہ داریاں تفویض کر دی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق خاتون ڈپٹی کمشنر سارہ رحمان کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل ڈپٹی کمشنر منصور ارشد خٹک اس منصب پر براجمان تھے، جنہیں عہدے سے ہٹا کر سارہ رحمان کو تعینات کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات خیبرپختونخوا کے افسران کی جانب سے ان کے لئے الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔
جہاں ایڈیشنل چیف سیکریٹری سید امتیاز حسین شاہ، سیکریٹری شاہد اللہ خان سمیت کئی شخصیات شریک تھیں۔
یاد رہے کہ پہلی خاتون ڈپٹی کمشنر تعینات ہو کر سارہ رحمان کو منفرد اعزاز حاصل ہو گیا ، ان سے پہلے کوئی خاتون آفیسر اس منصب پر تعینات نہیں‌کی گئی تھیں.

مزید پڑھیں:  ڈیجیٹل دہشتگردی روایتی جنگ سے زیادہ خطرناک ہے ،آرمی چیف