ویمنز ایشیا کپ 2024

ویمنز ایشیا کپ 2024 ، پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست

ویب ڈیسک: ویمنز ایشیا کپ 2024 میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 7 وکٹوں کی بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
دمبولا میں کھیلے گئے ویمنز ایشیا کپ کے میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستانی ٹیم کی جانب سے سدرہ امین 25 اور طوبیٰ حسن 22 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہیں جبکہ فاطمہ ثنا جارحانہ انداز میں بلے بازی کرتے ہوئے 16 گیندوں پر 22 رنز بنائے اور بیٹ کیری کر گئیں۔
میچ میں ان تینوں قومی کرکٹرز کے علاوہ مزید کوئی بِھی بیٹر پچ پر ٹک نہ سکی اور گرین شرٹس کی پوری ٹیم آخری اوور میں 108 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔
بھارتی بولر دیپتی شرما نے 3، رینوکا، پوجا اور شریانکا نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
109 رنز ہدف کے تعاقب میں بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم کی اوپنرز شیفالی ورما اور سمرتی مدھانا نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 85 رنز جوڑ کر ٹیم کو وننگ ٹریک پر لا کھڑا کر دیا۔ ان کی اسی بہترین کارکردگی کی بدولت ون ڈاون پرزیشن پر آنیوالی دیگر بیٹرز پر دباو نہیں رہا اور انہوں نے بہترین سٹروکس کھیل کر میچ اپنے حق میں کر لیا.
اوپنرز مدھانا 45 اور شیفالی 40 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں جبکہ دیالان ہمالاتھا بھارتی ٹیم کے سکور میں صرف 14 رنز کا اضافہ کر سکیں۔
میچ میں بھارتی ویمنز ٹیم نے مطلوبہ ہدف 15 ویں اوور 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے مدمقابل پاکستانی ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔
ویمنز ایشیا کپ 2024 کے میچ میں‌پاکستانی ویمنز ٹیم کی بولرز سیدہ عروب شاہ نے 2 اور نشرہ سندھو نے ایک وکٹ حاصل کی۔ میچ میں‌پاکستانی ٹیم کی بیٹرز دباو کا شکار نظر آئیں ، بھارتی بولرز اور فیلڈرز نے پاکستانی کھلاڑیوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع کسی بھی موقع پر نہیں‌دیا.

مزید پڑھیں:  پولیس والے جلسےکا سامان دیں یا نہ دیں ہم جلسہ کریں گے، علی امین گنڈاپور