4 لاغر اور 3 مردہ بھینسیں

محکمہ خوراک کی بڑی کارروائی‘ 4 لاغر اور 3 مردہ بھینسیں برآمد، ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک: محکمہ خوراک نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 4 لاغر اور 3 مردہ بھینسیں برآمد کر کے ملزم کو پابند سلاسل کر دیا۔
محکمہ خوراک کے اعلیٰ حکام کی ہدایت پر راشننگ فوڈ کنٹرولر جمشید آفریدی کی نگرانی میں پشاور موٹروے ٹول پلازے پر مشترکہ کارروائی کی گئی۔ اس دوران فیصل آباد سے مزدہ گاڑی کے ذریعے پشاور لائی جانیوالی 4 لاغر اور 3 مردہ بھینسیں محکمہ خوراک نے قبضے میں لے لیا۔
اس دوران ملزم کو بھی گرفتار کرلیا اور ضروری کارروائی کے بعد جیل بھیج دیا گیا۔ ابتدائی تفتیش کے گرفتار ملزمان نے پشاور اور چارسدہ میں قصائیوں کو لاغر اور مردہ بھینسیں سپلائی کرنے اور مہنگے داموں فروخت کرنے کا اعتراف کر لیا۔
راشننگ فوڈ کنٹرولر پشاور جمشید آفریدی نے اس حوالے سے کہا کہ محکمہ خوراک شہریوں کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق صاف ستھری اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ خوراک کے نام پر زہر بیچنے والے ہماری گرفت سے بچ نہیں سکتے۔ دوران تفتیش گرفتار ملزم نے دیگر ساتھیوں کے نام بھی اگل دیئے۔ جلد ہی اس تفتیش کی معلومات پر نیٹ ورک بے نقاب کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ محکمہ کی جانب سے کی جانیوالی کارروائی کے بعد غیر معیاری گوشت موقع پر تلف کر دیا گیا تاکہ اس کی سپلائی چین روکی جا سکے. اس قسم کے غیر معیاری گوشت کے استعمال سے جہاں ایک طرف بیماریاں پھیلنے کا احتمال رہتا ہے وہیں اس سے دیگر مسائل بھی جنم لیتے ہیں.
محکمہ خوراک نے اہم کارروائی کرتے ہوئے لاغر اور مردہ جانور قبضے میں لے کر ملزمان کو موقع پر گرفتار کر لیا جبکہ ابتدائی تفتیش کے دوران ہی ملزمان نے منہ کھول دیا اور ساتھیوں کے نام اگل دیئے. اس کارروائی کے بعد ان کے ساتھیوں‌کی گرفتاری کیلئے کارروائی کا بھی امکان ہے.

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی فیصل کنڈی کو گورنر ہاؤس سے نکالنےکی دھمکی