صوابی میں کینسر

صوابی میں کینسر نے وبائی صورت اختیار کر لی

ویب ڈیسک: ضلع صوابی میں کینسر نے وبائی صورت اختیار کر لی، 30 سے زیادہ افراد کے موت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔
باچا خان میڈیکل کمپلیکس کے سابق ایم ایس ڈاکٹر محمد شیرین نے اس حوالے سے واقعے کی تصدیق کردی ہے۔
صوابی کا علاقہ گدون منگل چائی کینسر کی وباء سے شدید متاثر ہو رہا ہے جہاں درجنوں افراد متاثر ہو رہے ہیں۔
اہالیان علاقہ کا کہنا ہے کہ 38 مرد اور 18 خواتین سمیت دس سالہ بچہ بھی کینسر کے مرض میں مبتلاء ہوا ہے۔ 60 سال تک عمر کے 29 اور 60سال سے زائد عمر کے 27 افراد کینسر کا شکار ہو گئے ہیں۔
سابق ایم ایس باچا خان میڈیکل کمپلیکس ڈاکٹر شیرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند سالوں کے دوران کینسر کے مرض میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جگر، ہڈیوں، خوراک کی نالی، خون اور بریسٹ کینسر کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دماغ، پراسٹیٹ، پھیپھڑوں سمیت دیگر کینسر کے امراض بھی پھیل رہے ہیں، علاقے میں کینسر کے بڑھتے کیسز کی روک تھام کےاقدامات اٹھائے جائیں۔
صوابی میں کینسر کے حوالے سے اہالیان علاقہ نے صوبائی حکومت اور محکمہ صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر طبی ٹیمیں بھیجی جائیں۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف پارٹی سٹرکچر تبدیل، سلمان اکرم راجہ سیکرٹری جنرل نامزد