پاکستانی قونصل خانے پر حملہ

جرمنی میں افغان شہریوں کا پاکستانی قونصل خانے پر حملہ

ویب ڈیسک: جرمنی میں افغان شہریوں کی جانب سے پاکستانی قونصل خانے پر حملہ کیا گیا جس میں پاکستانی پرچم کی بے حرمتی بھی کی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق 8سے 10افغان شہریوں نے جرمن شہر فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل خانے پر دھاوا بولا اور پاکستانی پرچم اتار کر فرار ہوگئے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو بھی دیکھا گیا ہے کہ پاکستانی قونصل خانے پر چڑھائی کرنے والے افغان شہریوں نے افغان پرچم بھی اٹھا رکھے تھے۔
پاکستانی سفارتی حکام نے فرینکفرٹ میں پیش آئے افسوسناک واقعے پر جرمن وزارت خارجہ سے احتجاج کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
پاکستانی حکام کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سفارتی تنصیبات کی سکیورٹی کی ذمہ داری جرمن حکومت کی ہے، اس معاملے پر بین الاقوامی برادری میں بھی سفارتی تنصیبات کی سکیورٹی کے معاملے پر تشویش پائی جاتی ہے۔
فرینکفرٹ میں جرمن حکام کی جانب سے پاکستانی سفارتی حکام کو مکمل تحقیقات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن حکام نے سوشل میڈیا پر اس معاملے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا ہے جن سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  میونخ میں اسرائیلی سفارتخانے کے قریب فائرنگ،مشتبہ شخص ہلاک