غیر قانونی تیزاب

پشاور پولیس کا شہر میں غیر قانونی تیزاب کی فروخت کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

ویب ڈیسک: پشاور پولیس نے شہر میں تیزاب گردی واقعات کے پیش نظر غیر قانونی تیزاب کی فروخت کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اے ایس پی ٹاؤن نازش شہزادی کی جانب سے ایس پی کینٹ وقاص رفیق کو لکھے گئے خط میں بتایا گیا ہے کہ ابدرہ روڈ پر ایک فیملی پر ملزمان نے تیزاب پھینکا جس سے 2 خواتین اور 2 بچے جھلس گئے۔
خط کے مطابق واردات میں ملوث گرفتار ملزم عمر نے انکشاف کیا کہ اس نے تیزاب شیخ آباد میں واقع ایک دکان سے خریدار تھاخط میں بتایا گیا کہ متعلقہ دکاندار بغیر لائسنس غیر قانونی طور پر تیزاب فروخت کرتا ہوا پایا گیا اور غیرقانونی طور پر تیزاب کے فروخت پر افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہدکانداروں کے خلاف کارروائی کے لیے معاملہ کو ضلعی انتظامیہ کے ساتھ اٹھایا جائے۔
واضح رہے کہ6 جولائی کو رکشہ میں سوار خواتین پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔

مزید پڑھیں:  سروسز چیفس کا یوم دفاع کے موقع پر شہداء کو خراج عقیدت