یمن کی بندرگاہ پر حملہ

اسرائیل کا یمن کی بندرگاہ پر حملہ ،3افراد جاں بحق ،80سے زائد زخمی

ویب ڈیسک: اسرائیل نے یمن کے حوثی باغیوں کے تل ابیب پر ڈرون حملے کے جواب میں یمن کے شہر حدیدہ پر فضائی حملہ کردیا ہے جس میں 3افراد جاں بحق جبکہ 80سے زائد زخمی ہو گئے ۔
یمنی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں میں یمن کے شہر حدیدہ بندرگاہ پر آئل تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے جس میں3 فراد جاں بحق اور87 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
اسرائیلی فوج کاکہنا ہے کہ ہفتے کو ہمارے لڑاکا طیاروں نے یمن کی جانب سے حالیہ مہینوں میں اسرائیل کے خلاف کیے گئے سنکڑوں حملوں کے جواب میں یمن کی حدیدہ بندرگاہ کے علاقے میں حوثیوں کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
ادھر حوثی گروپ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کا بھر پور جواب دیں گے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل میں اہم اہداف کو نشانہ بنائیں گے اور فلسطینیوں کی حمایت میں فوجی آپریشن جاری رکھیں گے۔

مزید پڑھیں:  قومی کرکٹر محمد حارث شادی کی بندھن میں بندھ گئے