پولیو وائرس کی تصدیق

ہنگو کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگوکے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
حالیہ دنوں میں ملک کے مختلف حصوں میں 9 بچے پولیو سے متاثر ہو چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق کراچی کے ضلع کیماڑی، حیدرآباد، جام شورو، چمن، پشین اور لاہور سمیت ملک کے 51اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔
بلوچستان کے ضلع ژوب کے ڈیڑھ سالہ بچے کے پولیو سے معذور ہونے کی خبر کل ہی سامنے آئی ہے۔

مزید پڑھیں:  گڈ گورننس کمیٹی کو پی ٹی آئی عہدیداروں کیخلاف گمنام درخواستیں موصول