گیسٹرو کے پھیلاؤ

شدید گرمی:ملک کے مختلف شہروں میں گیسٹرو کے پھیلاؤمیں اضافہ

ویب ڈیسک: ملک کے مختلف شہروں میں شدید گرم اور مرطوب موسم کی وجہ سے گیسٹرو کے پھیلا ؤمیں اضافہ سامنے آیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا میں شدید گرم اور مرطوب موسم کی وجہ سے گیسٹرو کے کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
بچوں میں پیٹ درد، بخار اور ڈائریا کی شکایات بڑھنے لگی ہیں،جبکہ ہسپتالوں میں روانہ کی بنیاد پر درجنوں کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔
ڈاکٹروں کے مطابق گیسٹرو معدہ اور انتڑیوں کی سوزش کا مرض ہے جس کی علامات میں سردرد، بخار، پیٹ میں درد اور قے شامل ہے۔
ڈاکٹروں کا شہریوں کو مشورہ ہے کہ پانی ابال کر پیئیں، اس کے علاوہ باہر ٹھیلوں کی کھلی اشیا کھانے پینے سے گریز کریں۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں 10لاکھ سے زائد افراد کھانے پینے کی اشیاء سے محروم