بنوں میں امن بحال

مذ اکرات کا عمل شروع ہوتے ہی بنوں میں امن بحال ہوا ،بیرسٹر سیف

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ انتشار کی سیاست کرنے والوں کے منفی عزائم سے عوام باخبر ہیں،مذ اکرات کا عمل شروع ہوتے ہی بنوں میں امن بحال ہوا ہے۔
مشیر اطلاعات کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ بعض مسترد شدہ سیاسی ڈرامے باز بنوں واقعہ پر سیاست کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔
بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ کہ انتشار کی سیاست کرنے والوں کے منفی عزائم سے عوام باخبر ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بنوں کی صورتحال کو مسلسل مانیٹر کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ واقعے کے فوری بعد وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پورنے تمام مصروفیات چھوڑ کر بنوں کے معاملات پر توجہ دی ہوئی ہے۔
صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بنوں انتظامیہ مسلسل وزیر اعلیٰ کو آگاہ کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقامی انتظامیہ اور سماجی عمائدین پر مشتمل کمیٹی کے مذاکرات جاری ہیں، مذاکرات کا عمل شروع ہوتے ہی بنوں میں امن بحال ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں 10لاکھ سے زائد افراد کھانے پینے کی اشیاء سے محروم