غیر قانونی افغانی

6لاکھ50ہزار سے زائد غیر قانونی افغانی پاکستان سے اپنے وطن منتقل

ویب ڈیسک: 6لاکھ50ہزار سے زائد غیر قانونی افغانیوں نے پاکستان سے اپنے وطن منتقل ہو چکے ہیں ۔
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 15 سے 21جولائی کے دوران مزید 6 ہزار 499 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے جن میں 2965مرد، 1658خواتین اور 1876بچے شامل ہیں۔
افغانستان روانگی کیلئے 176 گاڑیوں میں 234 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔
اعداد وشمار کے مطابق21 جولائی 2024 تک مجموعی طور پر 6 لاکھ 59 ہزار 653 افغان باشندے اپنے وطن جا چکے ہیں۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی بڑی تعداد موجود تھی جن کی وجہ سے سمگلنگ اور بھتہ خوری بہت عام تھی۔
قابل اطمینان امر یہ ہے کہ حکومت پاکستان اور عسکری قیادت کی مشترکہ کاوشوں سے ملک سے غیر قانونی افراد کا انخلا جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  دیربالا: بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے ،3 افراد جاں بحق،2زخمی