ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت

کاٹلنگ :نجی میڈیکل سنٹر کے ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے بچہ جاں بحق

ویب ڈیسک: کاٹلنگ میں نجی میڈیکل سنٹر کےڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے 6سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔
والدین کے مطابق 6سالہ سلمان کو گلے میں تکلیف کے باعث نجی میڈیکل سنٹرز لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے گلے کا آپریشن کیا ۔
والدین نے بتایا کہ ڈاکٹروں کی جانب سے آپریشن کرنے کے بعد بچہ جان کی بازی ہار گیا۔
لواحقین نے نجی میڈیکل سنٹرز کے ڈاکٹروں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی ۔
محکمہ ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی نے نوٹس لیتے ہوئے ہسپتال کے آپریشن تھیٹر اور ڈاکٹر کی کلینک کو سیل کردیا ۔

مزید پڑھیں:  شہدا اور غازیوں کی قربانیاں قوم کے دلوں میں نقش ہیں،بلاول بھٹو