ساتویں روز بھی تفتیش

توشہ خانہ ریفرنس: عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ساتویں روز بھی تفتیش

ویب ڈیسک: توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں قومی احتساب بیورو ( نیب ) کی ٹیم نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ساتویں روز بھی اڈیالہ جیل میں تفتیش کی ۔
ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو کی ٹیم بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی سے توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں تفتیش کیلئے اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔
نیب ٹیم کا اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی سے تفتیش کا ساتواں روز ہے جبکہ تفتیش سے متعلق پیشرفت رپورٹ کل عدالت پیش کی جائے گی۔
واضح رہے کہ توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی 8 روز کے جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔

مزید پڑھیں:  ملک بھرمیں یوم دفاع بھرپورجوش و جذبے کیساتھ منایاجا رہا ہے