درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

جسمانی ریمانڈ کیخلاف عمران خان کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرماین عمران خان کی 12مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کیخلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دی ہیں ۔
، لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس کے مطابق جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس انوارالحق پنوں پر مشتمل دو رکنی بینچ 22 جولائی کو سماعت کرے گا۔
بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے لاہور ہائیکورٹ میں دائر 12 درخواستوں میں موقف اپنایا گیا ہے کہ لاہور اے ٹی سی نے جسمانی ریمانڈ دیتے وقت ریکارڈ کا درست جائزہ نہیں لیا۔
عمران خان نے درخواستوں میں کہا ہے کہ جیل میں قید ہوں ، پولیس پہلے بھی تفتیش کر چکی ہے۔
درخوستوں میں استدعا کی گئی کہ جسمانی ریمانڈ دیتے وقت قانون کو بھی مدنظر نہیں رکھا گیا، لاہور ہائیکورٹ اے ٹی سی کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دے۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت میں پولیس اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید