مشترکہ مفادات کونسل

مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ایک بار پھر ملتوی

ویب ڈیسک: وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے کل مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب کر رکھا تھا جو اب ملتوی ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کل مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب کر رکھا تھا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور دیگر ارکان کی مصروفیات کی وجہ سے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ملتوی ہوا۔
اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
واضح رہے اس سے قبل 10 جولائی کو بھی مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  گڈ گورننس کمیٹی کو پی ٹی آئی عہدیداروں کیخلاف گمنام درخواستیں موصول