لکی مروت فائرنگ

لکی مروت :فائرنگ واقعات میں 2افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: لکی مروت میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پہلا واقعہ مچن خیل اڈہ میں پیش آیا جہاں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے میڈیکل سٹور مالک کلیم اللہ سعیدخیل شدید خمی ہو گیا ۔
زخمی کو ہسپتال منتقل کیاگیا جرہا تھا کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا ۔
دوسرا واقعہ سرائے نور نگ کے محلہ نقیب آباد پیش آیا جہاں گھر کے اندر فائرنگ کرکے رکشہ ڈرائیور عید خان کو موت کے گھاٹ اتار دیاگیا ۔
پولیس ذرئع کے مطابق ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد میں 16سال بعد پولیو کیس رپورٹ، ملک بھرمیں تعداد 17ہوگئی