پی ٹی آئی دہشت گرد جماعت

پی ٹی آئی دہشتگرد جماعت،بنوں واقعے میں ملوث ہے : عطاء تارڑ

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سیاسی نہیں بلکہ دہشت گرد جماعت ہے جوکہ بنوں امن مارچ واقعے میں پی ٹی آئی ملوث ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا کہ تحریک انصاف کے خون میں تشدد کی سیاست ہے، یہ لوگ ہمیشہ لاشوں کی تلاش میں رہتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر کسی اور ملک کی تصاویر کو کہا جارہا ہے یہ بنوں میں ہوا، بنوں میں امن مارچ میں ان کے لوگ بندوقیں لیکر شامل ہوئے، ان کے مسلح لوگوں نے بنوں واقعہ کی جگہ پر جاکر فائرنگ کی۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے اپنے ہی لوگوں کو مروا کر اس کا الزام سیکیورٹی فورسز پر لگاتے ہیں، یہ سیاسی نہیں بلکہ دہشت گرد جماعت ہے، آپ تحریک طالبان پاکستان تحریک انصاف ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بنوں کینٹ پر حملے میں 8 جوان شہید ہوئے، ان کی کوشش تھی سویلینز کی ہلاکت کا الزام فوج پر لگوائیں۔
بنوں میں تاجروں کے امن مارچ میں تحریک انصاف کے لوگ شامل ہوئے اور کینٹ پر حملے کے جائے وقوعہ پر فائرنگ کی، ان کے مسلح افراد جتھوں کی شکل میں شامل ہوئے اور دنگا فساد کرانے کی کوشش کی، جس سے ایک شخص جاں بحق اور 22 زخمی ہوئے، یہ واقعہ بھی اس دیوار سے ایک کلومیٹر دور پیش آیا، اللہ کا شکر ہے بڑے نقصان سے بچ گئے۔
وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ عمران خان کو اڈیالہ جیل میں صدارتی سوئٹس میں رکھا گیا ہے، انہیں ورزش کی سائیکل، کچن، واکنگ گیلری، پرتعیش کھانے کی سہولیات میسر ہیں۔
انٹرنیٹ متاثر ہونے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں انٹرنیٹ متاثر ہے، اس سے حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں، فائر وال کی تنصیب سے آزادی اظہار رائے کا کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ سائبر اور ڈیٹا سیکیورٹی کا معاملہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ جرمنی میں پاکستانی قونصل خانے پر حملے میں ویڈیوز کی مدد سے کسی پاکستانی شہری کے ملوث ہونے کی شناخت کی جارہی ہے، ان کا شناختی کارڈ بلاک اور پاسپورٹ منسوخ کیا جائے گا، ان کیخلاف سخت ترین کارروائی ہوگی، اس میں سیاسی عناصر ملوث ہوئے تو عمران خان انہیں نہیں بچا سکیں گے۔

مزید پڑھیں:  یومِ دفاع کےموقع پر بلوچستان کے مایہ ناز سپوتوں کو سلام