اراضی کی نشاندہی

پشاور: وزیراعلیٰ کی ہدایت پر دارمنگی شاہ عالم میں قبرستان کے لئے اراضی کی نشاندہی

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی ہدایات کی روشنی میں دارمنگی شاہ عالم میں قبرستان کے لئے 487کنال اراضی کی نشاندہی کرلی گئی ۔
ڈپٹی کمشنر پشاور نے قبرستان کیلئے مقام کی نشاندہی کرکے سینی ٹیشن کمپنی پشاور اور پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے رائے طلب کرلی ہے ۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے پشاور کے قبرستانوں میں جگہ کم پڑجانے کے باعث نیا قبرستان قائم کرنے کی ہدایت کی تھی ۔
ڈپٹی کمشنر پشاور نے تحصیل شاہ عالم میں دارمنگی کے مقام پر 487کنال 13مرلے اراضی کی نشاندہی کرلی ہے جہاں نیا قبرستان قائم کیاجائے گا ۔
ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے ڈائریکٹرجنرل پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر سینی ٹیشن کمپنی پشاور کو اس حوالے سے اپنی رائے جمع کرانے کیلئے معاملہ ارسال کردیا ہے۔
تحصیل شاہ عالم میں قبرستان کیلئے جس مقام اور اراضی کا انتخاب کیا گیا ہے اس کا نقشہ بھی ارسال کردیا گیا ہے دونوں اداروں کی رائے ملنے کے بعد قبرستان کے حوالے سے پیش رفت کی جائیگی۔
واضح رہے کہ پشاور کے قبرستانوں میں اب شہریوں کے پاس مردے دفنانے کی جگہ کم پڑگئی ہے جس کے باعث وزیر اعلی نے پشاور میں ایک اور قبرستان کی ہدایت کی تھی۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت میں پولیس اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید