پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب

پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب، اپوزیشن کا بھرپور احتجاج کا امکان

ویب ڈیسک: پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے ، اس دوران اپوزیشن کی جانب سے بھرپور احتجاج کئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اپوزیشن کی ریکوزیشن پر صوبائی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر 3 بجے طلب کر رکھا ہے۔
سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی صدارت میں ہونے والے اسمبلی اجلاس میں امن و عامہ کی صورتحال اور مہنگائی کو ایجنڈے میں رکھا گیا ہے۔ اس سلسلے میں مکمل بحث و تمحیص کی جائے گی۔
11 اپوزیشن اراکین کی معطلی کے بعد یہ پنجاب اسمبلی کا پہلا اجلاس ہوگا ، غالب امکان ہے یہ ہنگامہ خیز اجلاس ہو سکتا ہے۔ آج ہونے والے اجلاس کے دوران اپوزیشن کی جانب سے بھرپور بھی احتجاج کیا جائے گا جس کی حکمت عملی پہلے سے طے کر لی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کی جانب سے اپوزیشن اراکین کی معطلی کیخلاف بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا۔
یاد رہے کہ اپوزیشن کے 11 معطل ارکان بھی احتجاج میں شریک ہوں گے۔اس حوالے سے اپوزیشن اراکین کی جانب سے اجلاس میں بھرپور احتجاج کیلئے لائحہ عمل بھی طے کر لیا گیا ہے.

مزید پڑھیں:  انٹراپارٹی کیس میں تحریک انصاف کی چاروں درخواستیں مسترد