الیکشن کمیشن کیلئَے تیار ریکارڈ پولیس

الیکشن کمیشن کیلئَے تیار ریکارڈ پولیس لے گئی، شبلی فراز

ویب ڈیسک: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سیکرٹری اطلاعات روف حسن کی گرفتار کے حوالے سے سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کیلئَے تیار ریکارڈ پولیس لے گئی، یہ ریکارڈ الیکشن کمیشن میں‌جمع کرانے کیلئے تیار کیا گیا تھا۔
انہوں نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کو اسلام آباد پولیس گرفتار کر کے ساتھ لے گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس موقع پر گرفتاری کی فوٹیج بنانے پر صحافی کا موبائل بھی پولیس نے چھین لیا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اس دوران پولیس ہمارا سارا ریکارڈ اُٹھا کر لے گئی، کمپیوٹر اور دیگر دستاویزات کے ساتھ الیکشن کمیشن کیلئَے تیار ریکارڈ پولیس ساتھ لے گئی ، یہ ریکارڈ الیکشن کمیشن میں‌عدالتی حکم کے بعد جمع کرانے کیلئے تیار کیا گیا تھا.
قائد حزب اختلاف سینیٹ کا کہنا تھا کہ یہ فاشسٹ طریقے سے راستہ روکنا چاہتے ہیں۔
یاد رہے کہ عدالت نے حکم دیا تھا کہ مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دی جائیں۔ اس کے لئے تحریک انصاف کی جانب سے کاغذات تیار کئے جا رہے تھے .

مزید پڑھیں:  وفاقی اداروں میں خالی آسامیاں ختم، بیرون ملک علاج بند