پی ٹی آئی مرکزی دفتر پر

پی ٹی آئی مرکزی دفتر پر چھاپہ، پولیس کی روف حسن کو گرفتار کرنیکی تصدیق

ویب ڈیسک: اسلام آباد پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی مرکزی دفتر پر چھاپہ کے دوران صرف رؤف حسن کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر اور خواتین کی گرفتاری کی تردید کردی گئی ہے۔
اسلام آباد پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی مرکزی دفتر پر چھاپہ کے حالیہ واقعہ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی سیکرٹریٹ میں قائم ڈیجیٹل میڈیا سیل کے مرکزی دفترپر چھاپہ مارا گیا تھا۔ یہ چھاپہ شواہد کی بنیاد پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مارا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ چھاپہ کے دوران پی ٹی آئی ڈیجیٹل میڈیا سیل سے تمام ثبوت تحویل میں لے لیے گئے۔
پاکستان مخالف پروپیگنڈے میں براہِ راست ملوث لوگوں کو گرفتار کیا گیا، اس دوران اسلام آباد پولیس کی جانب سے صرف روف حسن کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا کہ ان کی نگرانی میں ڈیجیٹل میڈیا سیل چلایا جارہا تھا اور اسی پر انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے رؤف حسن کے ساتھ بیرسٹر گوہر کی گرفتاری کا بھی دعویٰ کیا جا رہا تھا تاہم اسلام آباد پولیس نے بیرسٹر گوہر اور خواتین کی گرفتاری کی تردید کردی ہے۔
اسلام آباد میں ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر اسلام آباد میں قائم ڈیجیٹل میڈیا سیل کے مرکزی دفتر پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شواہد کی بنیاد پر چھاپہ مارا ہے۔
ذرائع نے دعویٰ کیا کہ ڈیجیٹل میڈیا مرکز سے پروپیگنڈا کیمپینز چلائی جاتی تھیں، آج کی ریڈ پی ٹی آئی کے انٹرنیشنل سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کی طرف سے دی جانے والی معلومات پر کی گئی۔
اسلام آباد پولیس کی جانب سے صرف رؤف حسن کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے جبکہ بیرسٹر گوہر اور خواتین کی گرفتاری کی تردید کردی گئی ہے۔
اسلام آباد پولیس کی جانب سے اس واقعہ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی سیکرٹریٹ میں قائم ڈیجیٹل میڈیا سیل کے مرکزی دفترپر چھاپہ مارا گیا تھا۔ یہ چھاپہ شواہد کی بنیاد پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مارا۔
ذرائع نے دعویٰ کیا کہ ڈیجیٹل میڈیا مرکز سے پروپیگنڈا کمپینز چلائی جاتی تھیں، آج کی ریڈ پی ٹی آئی کے انٹرنیشنل سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کی طرف سے دی جانے والی معلومات پر کی گئی۔

مزید پڑھیں:  دیر میں معمولی تکرار پر فائرنگ، چچا بھتیجا جاں بحق، 2 افراد زخمی