کراچی میں فلائیٹ آپریشن متاثر

طوفانی بارشوں کے باعث کراچی میں فلائیٹ آپریشن متاثر

ویب ڈیسک: سی اے اے کی جانب سے طوفانی بارشوں کے کراچی میں فلائیٹ آپریشن متاثر اور کسی نقصان سے بچنے کیلئے چھوٹے طیاروں کو ہوائی سفر سے روک دیا۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے حفاظتی نکتہ نظر سے جاری طوفانی بارشوں کے باعث کراچی میں ایئرپورٹ اور اطراف میں چھوٹے طیاروں کو اڑان بھرنے سے روک دیا۔
سی اے اے کی جانب سے جاری الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلائٹ سیفٹی کے پیش نظر سیسنا اور دیگر لائٹ ویٹ طیاروں کو فلائنگ آپریشن سے روک دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے حکام کی جانب سے چھوٹے طیاروں کو محفوظ مقام پر ونگز کے ساتھ وزن لگا کر باندھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کسی بھی مقام پر توازن برقرار رہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے الرٹ کے مطابق بارش کے باعث کیڑے مکوڑے ہونے سے پرندے رن وے کے اطراف آ سکتے ہیں۔ اس لیے محفوظ فلائٹ آپریشن کے لیے رن وے اور ایئرپورٹ کے اطراف میں اضافی برڈ شوٹر بھی تعینات کیے جائیں گے۔
سی اے اے کی ہدایات کے مطابق ٹارمک ایریا کے بجلی کی تاروں کے جوائنٹس کو مکمل طور محفوظ بنایا جائے۔ بارش کے دوران طیاروں کے پھسلنے کے پیش نظر محفوظ فلائٹ آپریشن کو یقینی بنایا جائے۔
طوفانی بارشوں کے باعث کراچی ایئرپورٹ کے لیے جاری ہدایات میں مزید کہا گیا ہے کہ بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے ایئرپورٹ رن وے سے منسلک نالوں کی صفائی کے انتظامات کیے جائیں اور رن وے اور متصل ایریاز میں فالومی وین کے گشت کو 24 گھنٹے یقینی بنایا جائے۔
شہر میں جاری طوفانی بارشوں کے سبب کراچی میں فلائیٹ آپریشن متاثر ہو سکتا ہے اس لَئے حفاظتی اقدامات اٹھاتے ہوئے سی اے اے نے ہر ممکن کوشش کی ہے کہ جہازوں کو کسی قسم کے نقصان سے بچایا جا سکے۔

مزید پڑھیں:  شبلی فراز نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو این آر او ٹو قرار دے دیا