افغان مہاجرین کے قیام میں ایک

پاکستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام میں ایک سال کی توسیع

ویب ڈیسک: افغانوں کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام میں ایک سال کی توسیع کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق پی او آر کارڈ رکھنے والے افغانوں کے قیام میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی گئی۔ افغان مہاجرین کے پی او آر کارڈ کی یکم جولائی سے 30 جون 2025 تک توسیع کی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ایسے افغان مہاجرین جن کے پاس نادرا کے پی او آر کارڈ ہیں صرف ان کو قیام کیلئے توسیع دی گئی، اس سلسلہ میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ افغانوں کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے پاکستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام میں ایک سال کی توسیع کر دی گئی۔

مزید پڑھیں:  شہدا اور غازیوں کی قربانیاں قوم کے دلوں میں نقش ہیں،بلاول بھٹو