راحت فتح نے گرفتاری کی خبریں

راحت فتح نے گرفتاری کی خبریں مسترد کر دیں

ویب ڈیسک: پاکستان کے نامور گلوکار راحت فتح نے گرفتاری کی خبریں مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ تمام خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان خبروں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ دبئی اپنے کنسرٹ کی ریکارڈنگ کے لئے آیا ہوں، جلد وطن واپس آکر عوام کو نئے اور منفرد گیتوں سے عوام کو محظوظ کروں گا۔
معروف گلوکار نے کہا کہ کچھ لوگ بلاوجہ میرے خلاف افواہیں پھیلارہےہیں، مداحوں سے گزارش ہے کہ ایسی بے تکی اور من گھڑت خبروں پر دھیان نہ دیں۔
ماقبل خبر سامنے آئی تھی کہ راحت فتح علی خان کو دبئی ائیرپورٹ پر گرفتار کر کے برج دبئی پولیس سٹیشن میں رکھا گیا ہے۔
پاکستانی گلوکار اپنے کنسرٹس کے سلسلے میں دبئی پہنچے تھے تاہم انہوں نے اپنی گرفتاری کی خبریں مسترد کر دیں۔
یاد رہے کہ معروف پاکستانی گلوکار راحت فتح نے گرفتاری کی خبریں مسترد کرتے ہوئے مداحوں کو اپنے کنسرٹ کے بارے میں‌خوشخبری سنا دی.

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی فیصل کنڈی کو گورنر ہاؤس سے نکالنےکی دھمکی