چار روزہ میچ پاکستان شاہینز

چار روزہ میچ پاکستان شاہینز کے نام، بنگلہ دیش اے کو 148 رنز سے شکست

ویب ڈیسک: چار روزہ میچ پاکستان شاہینز کے نام رہا، اس میچ میں‌مدمقابل ٹیم بنگلہ دیش اے کو 148 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
428 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش اے کی ٹیم دوسری اننگز میں 279 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ جس سے پاکستان شاہینز کو بڑے مارجن سے کامیابی ملی۔
ذرائع کے مطابق 428 رنز کے تعاقب میں بنگلہ دیش اے نے دوسری اننگز میں تیسرے روز کھیل کے اختتام تک بغیر کسی نقصان کے 20 رنز بنائے تھے، کھیل کے چوتھے روز ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش اے کی ٹیم دوسری اننگز میں 279 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان شاہینز کے مہر ممتاز نے 4 اور شاہ نواز دہانی نے3 شکار کئے، بنگلہ دیش اے کی جانب سے پرویز حسین 57 اور امیتی حسن 71 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔
4 روزہ میچ میں پاکستان شاہینز نے پہلی اننگز میں 467 رنز بنائے جس میں محمد ہریرہ نے ڈبل اور کامران غلام نے سنچری سکور کی تھی۔
اس کے جواب میں بنگلہ دیش اے پہلی اننگز میں 266 رنز پر پویلین لوٹ گئی اس موقع پر پاکستان کے خرم شہزاد نے 6 وکٹیں اپنے نام کی تھیں۔ان کی اس بہترین پرفارمنس پر چار روزہ میچ پاکستان شاہینز کے نام رہا.

مزید پڑھیں:  صوبائِی وزیر عدنان قادری کی بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلانے کی اپیل