مخصوص نشستوں کا فیصلہ چیلنج

پیپلز پارٹی نے بھی مخصوص نشستوں کا فیصلہ چیلنج کر دیا

ن لیگ کے بعد پیپلز پارٹی نے بھی مخصوص نشستوں کا فیصلہ چیلنج کردیا اور نظرثانی اپیل دائر کردی۔
ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ ن کے بعد پیپلز پارٹی نے بھی مخصوص نشستوں کا فیصلہ چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں اس حوالے سے نظرثانی درخواست دائر کر دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں پیپلز پارٹی کی جانب سے فاروق ایچ نائیک نے نظر ثانی کی درخواست دائر کی ہے۔
پیپلز پارٹی کی جانب سے سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست میں مخصوص نشستوں کا 12 جولائی کا فیصلہ واپس لینے کی استدعا کی گئی ہے۔
پی پی پی کے فاروق ایچ نائیک کی جانب سے سپریم کورٹ میں‌دائر درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کو بن مانگے نشستیں دی گئیں، اس لئے فیصلے پر نظرثانی کی جائے۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے بھی مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرثانی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی گئی تھی۔
سپریم کورٹ کی جانب سے ہونے والے فیصلے میں کہا گیا تھا کہ مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دی جائیں، اس کے بعد آزاد اراکیہن کی جانب سے پارٹی سرٹیفیکیٹس جمع کرانے کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا.

مزید پڑھیں:  بنوں میں مسلح افراد نے پولیس اے ایس آئی کو اغواء کر لیا