فوجی تنصیبات پر حملے کیوں‌ ہوئے

یہ پرامن احتجاج تھا تو فوجی تنصیبات پر حملے کیوں‌ ہوئے، مریم نواز

ویب ڈیسک : وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ یہ پرامن احتجاج تھا تو فوجی تنصیبات پر حملے کیوں‌ ہوئے، اس دوران ائیرفورس طیاروں کو آگ لگائی گئی، شہدا کی یادگاروں کی توہین کی گئی۔ ان سے سختی سے نمٹنا چاہئے.
انہوں نے کہا کہ بالآخر 9 مئی کے مجرم نے منصوبہ اور سہولت کاری کا اعتراف کر لیا، یہ جماعت نہیں انتشاری ٹولہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 4 ماہ ٹانگ پر پلستر باندھ کر 9 مئی کی منصوبہ بندی کی گئی۔
مریم نواز نے کہا کہ یہ کیسا پرامن احتجاج تھا جس میں 200 سے زائد فوجی تنصیبات پر حملے ہوئے، ائیرفورس طیاروں کو آگ لگائی گئی اور شہدا کی یادگاروں کی توہین کی گئی۔
مریم نواز کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو ڈیفالٹ کرانے، آئی ایم ایف کو خط لکھنے، سائفر لہرانے، شہداء یادگاروں کی بے حرمتی یہ تمام اس سازش کا حصہ ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ آئین و قانون پر عمل کرتے ہوئے اس شرپسند، انتشاری ٹولے کے خلاف سخت کارروائی ہونا ملکی سلامتی کا تقاضا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2014 میں پارلیمنٹ، پی ٹی وی، وزیراعظم ہاؤس پر حملے بھی اسی ٹولے نے کیے، پولیس کے سرپھاڑے، سپریم کورٹ کی دیواروں پہ گندے کپڑے دھوئے، ڈی چوک میں قبریں کھودیں۔
مریم نواز نے کہا کہ یہ پرامن احتجاج تھا تو فوجی تنصیبات پر حملے کیوں‌ ہوئے، اس شرپسند ٹولے کے ساتھ قانون کے مطابق سخت کارروائی کرنی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ اس ٹولے کا کام ہی ملک میں‌انتشار پھیلانا تھا، ان کے ساتھ آئین و قانون کے مطابق عمل کرنا چاہئے، اسی ٹولے نے 2014 میں بھی 9 مئی جیسے واقعات کا ٹریلر دکھایا تھا.
انہوں نے کہا کہ اور بالآخر وہ ہو گیا کہ 9 مئی کے منصوبہ ساز نے سہولت کاری اور اپنے جرم کا اعتراف کر لیا، یہ جماعت نہیں انتشاری ٹولہ ہے۔

مزید پڑھیں:  شبلی فراز نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو این آر او ٹو قرار دے دیا