چیمپئنز ٹرافی 2025

چیمپئنز ٹرافی 2025 ، افغان کرکٹ بورڈ کی پاکستان آنے کی یقین دہانی

ویب ڈیسک: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے افغان کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کی یقین دہانی کرا دی۔
کولمبو میں ہونے والے آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں افغان کرکٹ بورد کے حکام نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کو یقین دلایا ہے کہ افغان کرکٹ ٹیم چمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے اپنی ٹیم پاکستان بھیجے گی۔
افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس حوالے سے یقین دلایا گیا ہے کہ اس بارے میں میڈیا گمراہ کُن خبریں پھیلا رہا ہے، کوئی وجہ نہیں کہ افغان ٹیم پاکستان نہ جائے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کا بجٹ بھی منظور کرلیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ میگا ایونٹ میں بھارت کے میچز پاکستان سے باہر کسی دوسری جگہ لے جانے کے حوالے سے بھی آئی سی سی میٹنگ میں کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ اس لئے چیئرمین پی سی بی پرامید ہیں کہ بھارتی ٹیم بھی پاکستان آکر میچ کھیلے گی۔
چیمپئنز ٹرافی 2025 کے حوالے سے منعقدہ آئی سی سی اجلاس میں مختلف بورڈ سربراہان موجودہ تھے۔ پاکستان کی طرف سے محسن نقوی اور چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر نے اجلاس میں شرکت کی۔ افغان بورڈ کے حکام بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں:  8ستمبر جلسہ کیلئے اراکین اسمبلی کو ایک ہزارکارکن ساتھ لانے کی ہدایت