سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن

خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ

ویب ڈیسک: وفاق طرز پر خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کر دیا۔
وزیراعلیٰ سردار علی امین گنڈاپور کی منظوری کے بعد محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے ایڈہاک ریلیف الائونس کا اعلامیہ جاری کردیا۔
اعلامیہ کے مطابق سکیل 1سے 16 تک 25 فیصد، سکیل 17 سے 22 تک 20 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں بھی وفاق کی طرف پر 15 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔
اس حوالے سے محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ اضافے کا اطلاق جولائی کی تنخواہوں اور پنشن میں کیا جائے گا۔
یاد رہے خیبرپختونخوا حکومت نے حالیہ بجٹ کے دوران تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا تھا۔ اس کے بعد جب وفاقی بجٹ پیش کیا گیا تو اس طرف پر صوبائی حکومت کی جانب سے بھِی تنخواہوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے تاہم ریٹائرڈ ملازمین کو بھی خوشخبری سناتے ہوئے ان کی پنشن میں‌اضافہ کیا گیا۔
دوسری جانب سرکاری ملازمین کی جانب سے کہا گیا تھا کہ حالیہ مہنگائی کو دیکھتے ہوئے وفاق اور صوبوں کو کوشش کرنی چاہئے تھی کہ اس تناسب سے تنخواہوں اور پنشن میں‌اضافہ کیا جاتا.
ان کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے صوبائی حکومت نے وفاق کی طرف پر اقدام کرتے ہوئے ریٹائرد ملازمین کی پنشن سمیت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے.

مزید پڑھیں:  یوم دفاع و شہداء:خیبر پختونخوا کی نامور شخصیات کی جانب سے خصوصی پیغامات جاری